تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے ،ڈی سی او

okaraاوکاڑہ(شہباز ساجد چیف رپورٹر پنجاب) ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے ،ٹی ایم اے افسران تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے شہر کے اہم مقامات اور ارد گرد کی آبادیوں میں صفائی کو بہتر بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر تینوں تحصیلوں کے ٹی ایم ایز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی سے غیر حاضر عملہ کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایم کے افسران شہر میں صفائی ستھرائی کے کام پر مکمل توجہ دیں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل اوکاڑہ کو ماڈل بنانے کے لئے تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کوئی دقیقہ فرا گزاشت نہ رکھا جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker