تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:الطاف حسین کا جرم کسی صورت قابل معافی نہیں،قاسم علی

دیپالپور(تحصیل رپورٹر)الطاف حسین کا جرم کسی صورت قابل معافی نہیں،دشمن کی زبان بولنے والے کو برطانیہ سے واپس لاکر سخت سزا دی جائے،ملک مظہر نواز ،قاسم علی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزسوسائٹی فارہیومن رائٹس پاکستان کے صدر ضلع اوکاڑہ ملک مظہر نواز نوناری اور جنرل سیکرٹری قاسم علی نے الطاف حسین کی جانب سے پاکستان اور افواجِ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین کا یہ عمل کسی طور پر قابل معافی نہیں ہے حکومت برطانیہ سے پاکستان منگوا کر اس کے خلاف سخت کاروائی کرے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے غدار ہونے میں پہلے ہی کسی کو کوئی شبہ نہیں تھا جو شخص ملک دشمنوں سے مدد مانگتا ہو نہ تو وہ پاکستان کا دوست ہوسکتا ہے اور نہ ہی وہ پاکستان کے کسی بھی طبقے کی نمائندگی کا حق رکھتا ہے پاکستان کے خلاف یہ الطاف کی پہلی تقریر نہیں اس سے پہلے بھی وہ ایسی زبان درازی کئی بار کرچکا ہے جس سے سب واقف ہیں ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کراچی میں رینجرز کی کامیاب کاروائیوں اور وہاں کا امن و امان بحال ہوتا دیکھ کر اپنے حواس کھو بیٹھا ہے ہر بار ایسی تقریر کرکے معافی مانگنا اس کا شیوہ بن چکا ہے لیکن اب بہت ہوچکا پاکستان کی عوام بوری بند لاشوں کے خالق دہشتگرد الطاف حسین کو پھانسی پر لٹکتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سینٹ میں آئین میں ترمیم کے تین بلوں سمیت چھ بل پیش کردیئے گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker