تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل :کئی روز سے خوف کی علامت بننے والا مشکوک شخص شہریوں نے پکڑ لیا

داؤدخیل (ضیانیازی سے )داؤدخیل کے محلہ امیرے خیل اور انزے خیل میں کئی روز سے خوف کی علامت بننے والا مشکوک شخص شہریوں نے پکڑ لیا اور گلے میں جوتوں کے ہار اور خوب مارا تفصیلات کے مطابق کئی روز سے محلہ امیرے خیل اور انزے خیل میں ایک شخص صبح سویرے یا دن کے وقت آتا تھا اور عورتوں اور سکول کی بچیوں کو ہراساں کرتا تھا اور کئی عورتوں کے ساتھ نازیبا حرکات بھی کرتا تھا جس سے محلہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جس پر محلہ کے معززین اور نوجوانوں نے اس شخص کا تعاقب شروع کر دیا اور وہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آتا تھا نوجوانوں نے اس کو محلہ انزے خیل میں پکڑ لیا اور اس ک وبجلی کے پول کے ساتھ باندھ دیا اور ا سکے گلے میں جوتوں کے ہار پہنا دیے اور خوب مارا جس پر معززین نے تھانہ پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی اور ملزم سعید سکنہ ٹھٹھی شریف کچہ کا رہائشی تھا کو تھانہ لے گئی شاہد خان نے ملزم کے خلاف تھانہ داؤدخیل میں درخواست دے دی ہے اور پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے مزید انکشاف ہونے کا اندیشہ بھی ہے بعض ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ ملزم نے کہا کہ مجھے کسی عامل پیر نے کہا کہ تم پانچ سو عورتوں کے ساتھ نازیبا حرکات کروں تو تمھاری آس پوری ہو جائے گی پولسی کی مزید پوچھ گچھ جاری ہے

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:ایڈو کا ڈھوک پٹھان میں ایک روزہ فری آئی کیمپ،سات سو مریضوں کا معائنہ کیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker