
لاہور(پاک نیوز)روشنائی کی روشنی سے جھوٹ اورمایوسی کااندھیراچھٹ جائے گا۔قلم قبیلے کاکام تجاویزدینااوردرست راستہ دکھانا ہے ۔کالم نگارسیاست سمیت دوسرے معاشرتی موضوعات پربھی لکھیں ۔پاکستان ایک مہذب ریاست ہے جہاں آئین کی روشنی میں منتخب ایوانوں کے اندرا جتماعی رائے کی بنیادپردوررس فیصلے ہوتے ہیں۔ہرمعاشرہ مختلف مسائل سے نبردآزماہے لہٰذاء مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ہم قیام پاکستان کے وقت جہاں تھے آج وہاں نہیں ہیں اورآج جہاں ہیں آنیوالے برسوں میں اس سے بہت بہترپوزیشن میں ہوں گے۔ان خیالات کااظہارا نہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ورلڈکالمسٹ کلب لاہور ڈسٹرکٹ کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اورنامزدعہدیداران سے حلف لیا۔مقامی اخبار کے گروپ ایڈیٹر اورکالم نگارنویدچودھری تقریب کی صدارت کررہے تھے۔مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر میاں محمدسعید کھوکھر،ایم پی اے ماجدظہور اورمقامی ٹی وی چینل کے چیئرمین ظہیرالدین بابر مہمانان گرامی تھے ۔ممتازکالم نگارحفیظ اللہ نیازی ،رؤف طاہر ،امجداقبال ،ورلڈکالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین حافظ شفیق الرحمن ،مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،ڈاکٹرسجاداعوان ،ذبیح اللہ بلگن،ناصف اعوان،حافظ یوسف سراج،عبدالستاراعوان ،رابعہ رحمن،ریاض احمداحسان،سعداللہ شاہ،ریحان اظہر،سردارمراد علی خان،عابد کمالوی،منشاء قاضی،شاہدنسیم چودھری،نسیم الحق ،نویدمغل ،عمرنوازسرویا،چو دھر ی فرخ شہزاد و دیگر نے شرکت کی۔مہمان خصوصی مجیب الرحمٰن شامی نے لاہور کے عہدیداران صدرحافظ طارق عزیز، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالباسط، آرگنائزر مجید غنی،ڈپٹی آرگنائزر حافظ ذوہیب طیب،صدر حافظ طارق عزیز، سینئر نائب صدور عقیل انجم اعوان،الطاف احمد، ابن صحرا،نائب صدور سجاد اظہرپیرزادہ،معاذجانباز، راجہ وحید ، ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری پروفیسر طاہر اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری جاہد احمد،سیکرٹری اطلاعات شہباز سعید آسی، رابطہ سیکرٹری اسحاق جیلانی سرپرست مشاورتی کونسل لاہور چیپٹرقاضی سعداختر سے حلف لیااورانہیں مبارکبادپیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔نویدچودھری نے کہا کہ قسم کی طرح قلم اٹھانابھی انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔اگرقلم سچائی تک رسائی کیلئے اٹھایا جائے تو اہل قلم کو رسوائی اورپسپائی کاڈر نہیں رہتا ۔انہوں نے کہا کہ ورلڈکالمسٹ کلب کاقیام مستحسن اقدام ہے۔ حافظ شفیق الرحمن ،محمدناصراقبال خان،ذبیح اللہ بلگن ،خواجہ جمشیدامام،رابعہ رحمن ،منشاء قاضی،ریاض احمداحسان اورحافظ طارق عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کالمسٹ کلب نے چار ماہ میں چاربرس کاسفرطے کرلیا ہے اور یہ ٹیم ورک کے نتیجہ میں مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہا ہے ۔اہل قلم سچائی کواپناہتھیاربناتے ہوئے اپنے قلم سے منافرت ،صوبائیت اورجھوٹ کاسرقلم کرتے رہیں ۔