پاکستانتازہ ترین

متحدہ کے قائد کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ پرویز رشید

لاہور(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے  متحدہ کے قائد کو کیفر کردار تک  پہنچا کر دم لیں گے ۔ برطانوی شہری  پر برطانوی آرٹیکل لگے گا۔ متحدہ کے قائد پاکستان کی شہریت نہیں رکھتے اس ضمن میں برطانیہ کو مطلع کر دیا ہے  برطانیہ اپنے قوانین کے مطابق اپنے شہری کو کیفر کردار تک پہنچائے گا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب اور  میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا  ۔ وزیر اعظم  نواز شریف نے کراچی میں امن  قائم کر دیا ہے ۔ کراچی میں عید منانا مشکل ہو گیا  پچھلی دو عیدیں  سکون  سے گزری ہیں۔ متحدہ کے قائد لندن خطاب کرتے  تھے اور کراچی میں سو  لاشیں گرتی تھیں۔ اب  کراچی والوں نے لندن والے سے تعلق توڑ دیا۔س طرح سے ساتھ چھوڑ دینا عبرت سے کم نہیں۔ اب اس کے اپنے ساتھی اس کا نام لینے کو تیار نہیں۔ لندن والا اب کراچی میں شٹر بھی بند نہیں کروا سکتااور کراچی میں اپنی تصویر بھی نہیں بچا سکتا ۔ امن خراب کرنیوالوں سے کراچی کو محفوظ بنا دیا گیا ہے ۔ ۔انہوں نے کہا   دہشت گرد بھاگ رہے ہیں بھاگنے والے دہشت گردوں کا پیچھا کیا جا رہا ہے ۔ غربت جہالت کو ختم کرنا حکومت کی اولین ترجیح  ہے ۔ بجلی کی قیمت میں ہر ماہ کمی کی جا رہی ہے ۔ حکومت جمہویت کے ذریعے و معیشت کے ذریعے مضبوط  بنانا چاہتی ہے ۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی سے ملک کو نجات دلائیں گے  نواز شریف  تیس سال سے موٹر وے کا خواب  دیکھ رہے تھے ۔  عالمی ادارے پاکستان کی تیز رفتار معیشت کی گواہی دے رہے ہیں۔  آنے والے دنوں میں آئی ایم ایف  سے قرضے نہیں لینے پڑینگے۔ پرویز رشید نے کہا دھرنا دینا ہے تو سپریم  کورٹ جانے کی کیا ضرورت ہے ۔  اگر ججوں پر اعتماد ہے تو پھر  دھرنا کیوں دیا جا رہا ہے

یہ بھی پڑھیں  آئی جی پنجاب پولیس نے خود کو ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker