بین الاقوامیتازہ ترین

جو غیرملکی اجازت نامے کے بغیر حج کرتا ہوا پایا گیا اسے ملک بدر کر دیا جائے گا،سعودی عرب

ریاض(پاک نیوزڈیسک )روزگار کے لیے سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہر سال فریضہ حج بھی ادا کریں۔ اکثر ایسے لوگ پوری دستاویزات نہ ہونے کے باوجود حج کے لیے مکہ مکرمہ چلے جاتے ہیں۔ اب ایسے تارکین وطن اور سعودی شہریوں کے لیے سعودی وزارت داخلہ نے سخت تنبیہ جاری کر دی ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”جو غیرملکی اجازت نامے کے بغیر حج کرتا ہوا پایا گیا اسے ملک بدر کر دیا جائے گا اور اس کا 10سال کے لیے سعودی عرب میں داخلہ بند کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہیں جرمانے اور قید کی سزا بھی دی جائے گی۔“ سعودی وزارت داخلہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”جو سعودی شہری اجازت کے بغیر حج کرنے آئیں گے انہیں جرمانہ یا قید، یا پھر دونوں سزائیں دی جائیں گی۔“ رپورٹ کے مطابق تارکین وطن بہت زیادہ تعداد میں بغیراجازت حج اداکرنے کے لیے مکہ مکرمہ کا رخ کرتے ہیں جن کی وجہ سے اجازت نامہ لے کر حج کے لیے آنے والوں کوبہتر سہولیات میسر نہیں آتیں۔ اجازت نامے کے بغیر آنے والے لوگ عموماً سڑکوں کے درمیان میں خیمے گاڑ کر رہائش اختیار کر لیتے ہیں جس سے دیگر عازمین حج کو نقل و حمل میں دشواری پیش آتی ہے۔ بالخصوص منیٰ میں یہ صورتحال بہت گھمبیر ہوتی ہے۔ اس حوالے سے جدہ اور دیگر شہریوں میں گلیوں بازاروں میں”نوپرمٹ، نو حج“ کے بورڈ آویزاں کر دیئے گئے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button