
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نجی ٹی چینل کی ٹیم پر حملہ و صحافیوں کے خلاف درج مقدمہ خارج کیا جائے، مہر حمید انور دلو، نجی ٹی وی چینل پر حملے و صحافیوں کے خلاف درج جھوٹے مقدمات کے خلاف صحافی تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ، میڈیا پر حملوں اور جھوٹے مقدمات میں دن بدن اضافہ باعث تشویش ہے، پاکستان صحافیوں کیلئے خطر ناک ملک بن چکا ہے، حکومت بیانات دینے کی بجائے صحافیوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کرے،مرکزی صدر پاکستان میڈیا کونسل مہر حمید انور دلو کا مظاہرین سے خطاب، تفصیلات کے مطابق کراچی سندھ میں آئے روز میڈیا ہاؤسز پر ہونے والے حملوں، نجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی توڑنے اور صحافیوں کے خلاف درج ہونے والے جھوٹھے مقدمات کے خلاف پاکستان میڈیا کونسل کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں مرکزی صدر پاکستان میڈیا کونسل مہر حمید انور دلو ، صدر پریس کلب قصور ڈاکٹر سلیم الرحمان، آرگنائزر پنجاب پی ایم سی محمد عمران سلفی، چونیاں، پتوکی، کوٹ رادھاکشن، پتوکی، الہ آباد،کھڈیاں، پھولنگر، قصور سمیت ضلع بھر کے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مہر حمید انور دلو نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میڈیا کونسل پاکستان کی سب سے بڑی صحافی تنظیم بن چکی ہے، جو صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے تحفظ کے منشور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کوشاں ہے، ملک بھر میں میڈیا ہاؤسز پر حملے اور صحافیوں کے خلاف درج ہونے والے جھوٹے مقدمات نا قابل برداشت ہیں، پاکستان میڈیا کونسل ان کی بھر پور مذمت کرتی ہے،حکومت میڈیا ہاؤسز کو تحفظ اور صحافیوں کے خلاف درج ہونے والے جھوٹے مقدمے فوری خارج کرے، اگر حکومت میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں سزادے تو حملوں میں واضع کمی ہو سکتی ہے،سماج دشمن عناصر میڈیا ہاؤسز پر حملے کر رہے ہیں اور حکومتی ادارے صحافیوں پر جھوٹے مقدمات درج کرکے آزادی صحافت کو صلب کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میڈیا کونسل صحافیوں پر ہونے والے حملے اورجھوٹے مقدمات کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے گی ،