تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد: پاکستان کے خلاف شازشیں کرنے والوں کا انجام الطاف حسین سے بھی برا ہو گا،ابوالخیر زبیر الوری

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پاکستان کے خلاف شازشیں کرنے والوں کا انجام الطاف حسین سے بھی برا ہو گا، آج کے حکمران اپنے حکومت بچانے کیلئے دوستیاں بڑھا رہے ہیں، آج ایم کیو کی شازشیں ساری دنیا کے سامنے آ چکی ہیں لیکن شاہ احمد نورانی نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ الطاف حسین را کا ایجنٹ اور قادیانیوں کے فنڈز پر پل رہا ہے، شاہ احمد نورانی نے قادیانیوں کے خلاف قرار داد تیار کرکے بھٹو کو پیش کی اور کہا کہ آپ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں جس کے بعد اسمبلی سے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی قرار داد پاس کی گئی، قرار داد پاس کروانے کے بعد قادیانیوں کی شازشوں کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا، اور ختم نبوتﷺ کا علم بلند رکھا، ان خیالات کا اظہار حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ ابو الخیر ڈاکٹر محمد زبیر الوری صدر جمعیت علماء پاکستان نے جامع مسجد فاطمہ میں منعقدہ تاجدار ختم نبوتﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حضورﷺ کی نبوت سارے جہانوں کیلئے ہے، جہاں تک خدا کی خدائی وہاں تک مصطفیﷺ کی مصطفائی ہے، عقیدہ ختم نبوتﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، حضورﷺ کے علاوہ اگر کوئی نبی ہونے کا دعوہ کرے تو اس سے ثبوت مانگنا بھی دائرہ اسلام سے خارج ہونے کے مترادف ہے، قادیانی اپنی شازشوں میں مصروف ہیں مسلمانوں کو ان شازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا، تقریب میں مفتی محمد حسن قادری، محمد الیاس قادری، میاں ظفر حسین چشتی، میاں محمد وقاص صدیق نقشبندی، مفتی عطاء الکرم، علما کرائم، سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت ک

یہ بھی پڑھیں  میڈیا کی بے لگامی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker