تازہ ترینکھیل

تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے سری لنکا کو 2 وکٹ سے شکست دیدی

دمبولا(نمائندہ سپورٹس)سری لنکا کے دورے پر آئی آسٹریلوی ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کو شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو، ایک سے برتری حاصل کر لی ہے۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 226 رنز بنائے تھے۔ سری لنکن اننگز کی خاص بات دنیش چندی مل کی سینچری تھی جنہوں نے سات چوکوں کی مدد سے 102 رنز کی اننگز کھیلی۔ دوسرے نمایاں بلے باز تلکرتنے دلشان تھے جنہوں نے 42 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔آسٹریلیاکی جانب سے زیمپا 3 جبکہ سٹارک، ہیسٹنگز اور فولکنر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہیزل ووڈ کے حصہ میں صرف ایک وکٹ آسکی۔ آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 46ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ آسٹریلیاکی جانب سے جارج بیلی 70 اور میتھیو ویڈ 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے میتھوز، اپونسو، اور پریرا نے دو، دو جبکہ ڈی سلوا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker