پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف میں پھوٹ، ناراض اراکین نے3ستمبرکوہنگامی اجلاس بلالیا

پشاور (ڈیسک نیوز) تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ناراض اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے انٹرویو میں کردار کشی پر 3 ستمبر کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔تحریک انصاف کے ناراض اراکین ایم پی اے یاسین خلیل ، قربان علی ، بابر سلیم ، امجد آفریدی اور ایم این ایز ساجد نواز، خیال زمان اورداور کنڈی سمیت دیگر اراکین نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے میڈیا میں انٹرویو کی مذمت کی۔ناراض اراکین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی نے ان کی کردار کشی کی جس پر ناراض اراکین نے3ستمبر کو اسلام آباد میں اجلاس بلا لیا ۔ اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔ناراض اراکین کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف ایک جمہوری پارٹی ہے اور غلطیوں کی نشاندہی کرنا کر پارٹی رکن کا فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے نازیبا الفاظ استعمال کیے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے

یہ بھی پڑھیں  پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سکول موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج کھل گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker