پاکستانتازہ ترین

سپیکر رانا اقبال کے”شٹ اپ” اور ’’بکواس بند کریں ‘‘کہنے پر اپوزیشن کا بائیکاٹ

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور پی ٹی آئی کے رکن میاں اسلم اقبال میں تلخ کلامی، رانا محمد اقبال کے”شٹ اپ” کہنے پر اپوزیشن کا بائیکاٹ۔ایک گھنٹے کی تاخیر سے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تنویر اسلم ان کے حلقہ میں آنے والی دو آبادیوں احاطہ مول چند اور فاضلیہ کالونی کا دورہ کریں جہاں عرصے سے علاقہ مکینوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ جس پر صوبائی وزیر ان کے سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔احاطہ مول چند اور فاضلیہ کالونی میں پانی کے مسئلہ کے حل کے حوالے سے اٹھائے گئے سوال کا مناسب جواب نہ ملنے پر میاں اسلم اقبال نے حکومت اور متعلقہ وزیر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ سپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے انہیں بولنے سے روکتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب” شٹ اپ”، بکواس بند کریں۔سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے شٹ اپ اور بکواس بند کرنے کے ریمارکس پر اپوزیشن ارکان نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے جانبدارانہ رویئے کے خلاف احتجاج کیا جس پر ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا جبکہ اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ بھی کیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی ہدایت پر صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ اپوزیشن کومنا کر اسمبلی اجلاس میں لائے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال جانبدارانہ رویے کی وجہ سے سپیکر نہیں بلکہ حکومتی نمائندے معلوم ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:تین ملزمان گن پوائنٹ پر اکیس سالہ لڑکی کو اغوا کر کے فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker