تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:لاری اڈہ کے قریب گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے تین منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

دیپالپور(نامہ نگار)دیپالپور میں لاری اڈہ کے قریب گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے تین منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی یہ دوکان تین منزلہ عمارت کے نیچے تھی اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے تین منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اردگرد کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیااطلاع ملنے پر ریسکیو1122،فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور فائر بریگیڈٹی ایم اے کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بڑی مشکل سے تین گھنٹوں بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوسکیں ڈی ایس پی ملک طارق اعوان بھی موقع پر پہنچ گئے اور ان کے حکم پر مختار نامی دوکان مالک کو فوری گرفتار کرلیا گیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker