تازہ ترینعلاقائی

پتوکی شوگر ملز کو سیل کر دیا گیا

پتوکی (تحصیل رپورٹر )محکمہ ماحولیات اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی مشترکہ کاروائی ۔پتوکی شوگر ملز کو سیل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر قصور رانا فہیم اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی شاہ رخ نیازی نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے محکمہ ماحولیات کے قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے اور دیگر احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر پتوکی شوگر ملزکو سیل کر دیا ہے اس کاروائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔اسسٹنٹ کمشنر پتوکی شاہ رخ نیازی نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ مہم جاری رہے گی ۔اس مہم کے دوران 12سے زائد ملوں کو سیل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  کلریکل ایسوسی ایشن ٹیکسلا بار کے انتخابات ، ینگ گروپ نے میدان مار لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker