تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد: ایس ایچ او کی کاروائی پانچ جواری، چار منشیات فروش گرفتار

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ایس ایچ او کی کاروائی پانچ جواری، چار منشیات فروش گرفتار، دو کلو65گرام چرس،45سو روپے نقدی، 31لیٹر شراب بر آمد، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے حکم و ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد اسلم نے مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں چھاپے مار کر گورنمنٹ ہائی سکول بیدیاں کے گراؤنڈ میں جوار کھیلنے والے طارق مسیح، لیاقت مسیح، صوبہ مسیح، اکمل مسیح، پسطح مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 45سو روپے نقدی چار موبائل فون بر آمد کر لئے، بیدیاں گلی حاجی رمضان والی سے ناصر مسیح کے قبضہ سے 15لیٹر دیسی شراب، سرہالی روڈ سے محبوب رحمت کے قبضہ سے 16لیٹر دیسی شراب، سرہالی کٹ سے غلام حیدر کے قبضہ سے 1025گرام چرس، خرم شہزاد سے 540گرام چرس، عرفان عرف منگتا سے 500گرام چرس ، امیر حمزہ سے ناجائز پسٹل بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد اسلم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی ہدایات کی روشنی مین منشیات فروشی و قماری بازی کا خاتمہ میرا مشن ہے، کیونکہ منشیات سے کئی خاندان تباہ ہو چکے ہیں اور جواری ہارنے کے بعد چوری و راہزنی کی وارداتیں کرنے لگتے ہیں، عوام اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم میں ہمارا ساتھ دیں ، آپ پولیس کو اطلاع دیں فوری کاروائی کروں گا،

یہ بھی پڑھیں  جو نفرت پھیلاتے ہیں وہ ہم میں سے نہیں ہیں،بلاول بھٹو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker