تازہ ترینعلاقائی

پاکستان آزمائش کی بڑی گھڑی سے گزر رہا ہے۔چوہدری سرور

downloadاسلام آباد(نامہ نگار)برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان میں انصاف کی بالادستی اور کرپشن کا خاتمہ ہو جائے تو بیرونی دنیا میں رہنے والے پاکستانی اربوں ڈالرز سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ میاں نواز شریف کو اللہ تعالیٰ نے موقع دیا ہے کہ وہ عوام کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔ ہم نے ہر عالمی فورم پر پاکستان کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کی آواز بلند کی ہے اور یہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ وہ یہاں مقامی ہوٹل میں مسلم لیگی رہنماؤں چوہدری عبدالرحمن اور خواجہ محمد رشید کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین ، مسلم لیگ کے سیکرٹری اطلاعات سینٹر مشاہد اللہ خان ، سینٹر محترمہ نجمہ حمید ، رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ اورنگزیب ، سابق رکن ملک شکیل اعوان، جنرل(ر) عبدالقیوم ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس و انڈسٹری کے ظفربختاوری ،عمر یوسف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان آزمائش کی بڑی گھڑی سے گزر رہا ہے۔ قومی اداروں کو کھوکھلا کر دیا گیا ہے۔ عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے لیکن یہ مسائل جادو کی چھڑی کی طرح حل نہیں ہو سکتے اس کے لئے وقت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت کی شرح افسوسناک حد تک خراب ہے۔ ملکی معیشت اور استحکام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے میاں نواز شریف نے ہنگامی منصوبہ بندی کر دی ہے اور وہ اس پر عمل پیرا ہیں۔ چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار قانون کی حکمرانی کے اندر مضمر ہے جب عوام کو ریلیف ملے گا تو انکی ملک سے دلچسپی تیزی سے بڑھتی چلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بیرون ممالک میں پاکستانیوں کو سرمایہ کاری میں تحفظ اور سہولتیں فراہم ہوں تو وہ اپنے ملک کی ترقی اور یہاں سرمایہ کاری کے لئے اربوں ڈالرز لگانے کو تیار ہیں۔ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں کرپشن کو ختم کرنا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ہے وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو گا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسن نے کہا کہ میاں نواز شریف محب وطن لیڈر ہیں انکا ایجنڈا صر ف اور صرف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے۔ سینٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ہم نے بھاری اکثریت سے میچ جیتا ہے ہم نے ملکر مسائل کا حل نکالنا ہے امید ہے کہ وزیر اعظم ان مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ثابت ہونگے۔ ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ اس کو بہتر حکمت عملی کے ساتھ حل کرنے کا وقت ہے ۔ مقررین نے چوہدری محمد سرور کی قومی و سیاسی خدمات کے حوالے سے جاندار اور موثر کردار ادا کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنانیک مشن جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker