پاکستانتازہ ترین

نوازشریف نے چار سوالات کے جواب نہ دیے تو عید کے بعد رائے ونڈ کا رخ کریں گے،عمران خان

لاہور(نمائندہ خصوصی)نوازشریف نے چار سوالات کے جواب نہ دیے تو عید کے بعد رائے ونڈ کا رخ کریں گے،عمران خان نے الٹی میٹم دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے احتساب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف سے چار سوالات کیے اور کہا ہے کہ مجھے چار سوالوں کا جواب دے دیں،میاں صاحب آپ نے حلال کے پیسے سے لندن میں جائیداد خریدی ہے تو اس کالیٹر دکھا دیں،انہوں نے دوسرا مطالبہ یہ کیا کہ میاں صاحب ہمیں یہ بتا دیں کہ آپ کا پیسہ کہاں سے آیا جو آپ نے اپارٹمنس خریدے ہیں،تیسرا مطالبہ یہ تھا کہ جس پیسے سے لندن کے اپارٹمنس خریدے گئے یہ سارا پیسہ ملک سے کیسے باہرگیا،چوتھا مطالبہ یہ تھا کہ اس پیسے سے جو اپارٹمنٹس خریدے تھے کیا ان کا ٹیکس بھی دیا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں سوچ رہا تھا یہیں بیٹھ جاﺅں لیکن میں لاہوریوں کو تکلیف نہیں دینا چاہتا،اگر نواز شریف نے ان سوالوں کا جواب نہ دیا تو عید کے بعد ہمارے مارچ کا رخ رائیونڈ ہوگا- ان مطالبات سے قبل انہوں نے کہا ہے کہ احتساب ریلی میں شریک سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،حمزہ شہباز کے پیچھے مرزا تنویر کی بیوہ کی بد دعائیں ہیں،حمزہ شہباز قاتل کی پشت پناہی کررہا ہے،مرزا تنویر کو دھوکے سے بلایا گیا- انہوں نے کہا ہے کہ چھوٹے چور مشکل میں ڈالتے ہیں لیکن ملک تباہ نہیں کرتے،ن لیگ نے ہماری خواتین کو ڈرانے کی بڑ ی کوشش کی لیکن وہ ثابت قدم رہیں جن کو سلام پیش کرتا ہوں،ہمارے ادارے صرف چھوٹے چوروں کو پکڑتے بڑے لوگوں کو کیوں نہیں پکڑتے،انہوں نے کہا ہے کہ نیب کے لوگوں کو شرم کرنی چاہیے،آپ کی ذمہ داری ہے نواز شریف خاندان سے پوچھتے اتنے پیسے کہا ں سے آئے،تم ہمارے ٹیکس پر پلتے ہو اور نوکری نواز شریف کی کرتے ہو،تمام چیزوں پر ٹیکس لگتا ہے،سترہ فیصد جی ایس ٹی ٹیکس لگتا ہے،نیب،ایف بی آر کا چیئرمین پیسے عوام کا کھاتے ہیں لیکن نوکری نواز شریف کی کرتے ہیں،پوری قوم انصاف چاہتی ہے،ہمیں یقین ہے سپریم کورٹ ہمیں انصاف دے گی،ہم سڑکوں پر اس لیے آئے کہ ہمیں اداروں نے انصاف نہیں دیا- انہوں نے کہا ہے کہ پانامہ کے معاملے پر تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں،نہ بکنے والے میڈیا ہاﺅسز ،صحافیوں ،افسروں کو سلام پیش کرتا ہوں،میں جنرل راحیل صاحب کو سلام پیش کرتا ہوں آپ نے فیلڈ مارشل بننے سے انکار کردیا،میں ججز کو سلام پیش کرتا ہوں جو بکے نہیں ڈٹے رہے،میں جناب کاظم ملک کو سلام پیش کرتا ہوں جو دھاندلی کے معاملے پر ڈٹے رہے بکے نہیں،ریلی کا اختتام قومی ترانے سے چیئرنگ کراس پر ہوا۔h

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button