تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ایک ماہ سے بغیر ایس ایچ او کے چلنے والے تھانہ سٹی میں ڈاکو راج

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) ایک ماہ سے بغیر ایس ایچ او کے چلنے والے تھانہ سٹی بھائی پھیرومیں ڈاکو راج۔بارہ مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر کمرے میں بند کردیا۔زیورات،نقدی اور سامان لوٹ کر فرار۔تفصیلات کے مطابق بارہ مسلح نامعلوم ڈاکو گزشتہ رات بھائی پھیروشہر کی نواحی بستی چاہ نائیاں والا کے محمد آصف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ بارہ مسلح نامعلوم ڈاکو دیواریں پھلانگ کر اندرگھس آئے اور آتے ہی اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر کمرے میں بند کردیا اور سیفوں کے تالے توڑ کر دو تولہ زیور،ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر گھر کا صفایا کر گئے۔یاد رہے کہ تھانہ سٹی ایک ماہ سے بغیر ایس ایچ او کے چل رہا ہے اور پولیس ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے تھانہ سٹی میں فرض شناس ایس ایچ او لگا کر جرائم اور ڈکیتیوں پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  لاہور ہائیکورٹ: صدر زرداری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker