تازہ ترینعلاقائی

منڈی شاہ جیونہ اور شاہ جیونہ کو ملانے والا ریلوے پھاٹک 66سال گزرنے کے باوجود نہ بن سکا

جھنگ(تحصیل رپورٹر)سیاست دانوں کی عدم توجہ کی وجہ سے منڈی شاہ جیونہ اور شاہ جیونہ کو ملانے والا ریلوے پھاٹک 66سال گزرنے کے باوجود نہ بن سکا کئی انسانی جانیں پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے ابدی نیند سو گیءںMNAکے وعدے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے تفصیل کے مطابق منڈی شاہ جیونہ اور شاہ جیونہ کو ملانے والاریلوے پھاٹک66سال گزرنے کے باوجود بھی نہ بن سکاحالانکہ اس شہر کی مٹی سے جنم لینے والے سیاست دان قیام پاکستان سے لے کر ہر دور میں وزیر،سفیر رہے ہیں چاہتے تو علاقہ کی تقدیر بدل دیتے مگر بد قسمتی سے ریلوے پھاٹک بھی نہ بن سکاجس کی وجہ سے کئی انسانی جانیں پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے ریلوے کراسنگ پر موت کی منہ میں چلے گئے لیگی موجودہ MNA نے بھی کئی بار ریلوے پھاٹک بنانے کے وعدے تو کیے مگر وہ بھی دھرے کے دھرے رہ گئے علاقہ کی عوامی،سماجی ،کاروباری شخصیات نے ریلوے کے وزیر خواجہ سعدرفیق سے مطالبہ کیا ہے کہ منڈی شاہ جیونہ مین فوری طور پر ریلوے پھاٹک تعمیر کیا جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker