پاکستانتازہ ترین

اسپیکرقومی اسمبلینے وزیراعظم کیخلاف ریفرنس مسترد اورعمران خان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا

اسلام آباد (بیوروچیف) اسپیکرایازصادق نے وزیراعظم کی نااہلی سےمتعلق ریفرنس خارج کردیا جب کہ دانیال عزیزکے عمران خان کے خلاف ریفرنس کی توثیق کرتے ہوئے مزید کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف ریفرنس مسترد کردیا لیکن عمران خان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکرنے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی سے متعلق شیخ رشید کے ریفرنس پر ثبوت نہ ہونے کا عذر لگا کرخارج کردیا جب کہ دوسری مسلم لیگ ن کے دانیال عزیز کا عمران خان کی نااہلی کیلئے ریفرنس اسپیکر نے جائزہ لیتے ہی الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔ مسلم لیگ ن کے ان کرکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے چیئرمین تحریک انصاف پرغلط بیانی کا الزام لگاتے ہوئے نااہل قراردینے کا مطالبہ کیا تھا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے کمیشن جائزہ لینے کے بعد کارروائی کو مزید آگے بڑھائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button