تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:چھ ستمبر کا دن پاکستان کی افواج اور عوام کی قربانیوں کے لحاظ سے ایک یاد گار دن ہے ۔،حافظ نذیر

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔چھ ستمبر کا دن پاکستان کی افواج اور عوام کی قربانیوں کے لحاظ سے ایک یاد گار دن ہے ۔اس دن ہندوستان کی کھلی جارحیت کا مقابلہ پاک افواج اور عوام نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر کیا ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع قصور کے سابق امیر حافظ نذیر احمد ایڈووکیٹ نے یوم دفاع پاکستان بھر پور طریقے سے منانے کے سلسلے میں مختلف کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ چھ ستمبر کو ہندوستانی فوجوں نے پاکستان کی سرحدوں پر کھلی جارحیت کر کے پاکستان کے زمین پر اپنے ٹینک چڑھا دئیے مگر پاکسان کے شیر دل عوام اور افواج نے بڑی جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کے ٹینکوں کے آ گے لیٹ کر اپنی جانوں کے نذرانے دے کر ہندوستانی فوج کو شکست فاش دی ۔ انہوں نے کہا چھ ستمبر بروز ہفتہ چار بجے سہ پہر کریم پارک پتوکی میں ایک عظیم الشان ’’دفاع پاکستان ‘‘ کانفرنس منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے سابق امیر اورممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر وسیم احمدہونگے اس میں دیگر مذہبی و سیاسی جماعتو ں کے راہنماء چھ ستمبر کے حوالے سے عوام کو آگاہ کریں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس کانفرنس میں جوق در جوق شرکت کر کے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کریں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button