پاکستانتازہ ترین

میرے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن بھجوا کر اسپیکراب غیر جانبدار نہیں رہے، عمران خان

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق ریفرنس مستردکردیا جب کہ ان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوادیا لہٰذا اب وہ غیر جانب دار نہیں رہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چھوٹے چور جیلوں میں جاتےہیں اور بڑوں کو کوئی نہیں پوچھتا، لیکن اب عوام سوشل میڈیاکی وجہ سے باشعور ہوچکے ہیں۔ پوری قوم جانتی ہے کہ نوازشریف کی اربوں روپے کی کرپشن پکڑی گئی ہے، نواز شریف کا نام پاناما پیپرزمیں ہے اس لئے احتجاج کررہے ہیں، لندن میں ان کی اربوں کی جائیداد کےانکشاف ہوئے ہیں، انصاف ملنے تک سڑکوں پر رہیں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم رائے ونڈ پٹیشن لے کرجارہے ہیں اور جواب مانگ رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) بنی گالا کیا لینے آئے گی ، رائےونڈ میں حکومت کاکیمپ آفس ہے جو حکومت کے خرچے پر چل رہا ہے، ان کا گھر عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے نہیں چل رہا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مخالفین کو نادہندہ ہونے کے باوجود الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ملی،نوازشریف منی لانڈرنگ کرے تو وہ اہل ہیں اور 18 سال بیرون ملک کمائی کرکے پاکستان لانے والا نااہل ہوگا، اس سے ہمارے ادروں کی کیا ساکھ رہ جائے گی، ان کے خلاف ریفرنس پر اسپیکر بھی غیرجانبدارنہیں رہے جب کہ نوازشریف نے ایک اورادارہ تباہ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی 2 دفعہ دھاندلی کرکےاسمبلی میں آئے، اسپیکر کو 2013 کے انتخابات میں ریفرنس دینا چاہیےتھا۔ مسلم لیگ (ن) انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، بتایا جائے کہ باغی گروپ کے افراد کے ساتھ (ن) لیگ کے لوگ کیوں پھر رہے ہیں۔اپنے دورہ کراچی سے متعلق عمران خان نے کہا کہ اردو بولنے والے محب وطن اور پاکستان کے ساتھ ہیں جب کہ وہ الطاف حسین کی باتوں کے خلاف ہیں، بانی ایم کیو ایم کی گفتگو پر ہم کراچی کو پیغام دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button