پاکستانتازہ ترین

رمضان شوگر مل میں آگ لگ گئی

چنیوٹ (ڈیسک نیوز) طاہر القادری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ غداروں کو پکڑو ورنہ رمضان شوگر مل کا ریکارڈ جل جائے گا، کچھ دیر بعد ہی چنیوٹ کی رمضان شوگر مل میں آگ لگ گئی، ریسکیو کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے شریف خاندان پر الزام لگایا کہ ان کی شوگر ملوں میں 300 بھارتی شہری نوکریاں کررہے ہیں، جن میں سے 50 کے ناموں کی فہرست بھی میڈیا کو پیش کردی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ غداروں کو پکڑ لو ورنہ ریکارڈ جل جائے گا۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کی پریس کانفرنس کے ایک گھنٹے کے اندر ہی چنیوٹ کی رمضان شوگر مل میں آگ لگئی، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔اب اسے سازش کہیں یا حسن اتفاق، علامہ صاحب کا خدشہ درست ثابت ہوگیا، دیکھنا یہ ہے کہ تحقیقات کے دوران آگ لگنے کی وجوہات کیا بتائی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!