پاکستانتازہ ترین

عیدقرباں،خصوصی ٹرینیں چل پڑیں،شیڈول جاری

لاہور(پاک نیوز) پاکستان ریلوے نے عید پر پردیسیوں کو گھروںکی روانگی کے باعث اضافی رش دیکھتے ہوئے خصوصی ٹرینیں چلا دی ہیں، پہلی ٹرین دن گیارہ بجے کراچی کے سٹی ریلوے سٹیشن سے روانہ ہوگئی جو براستہ نوابشاہ ،ملتان کینٹ ،فیصل آباد اور سرگودھا کل رات دس بجکر تیس منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔دوسری سپیشل ٹرین کوئٹہ سے دن بارہ بجے روانہ ہوگی اور سکھر ، ملتان اور لاہور سے ہوتی ہوئی اتوار کی شام سات بج کر تیس منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ تیسری سپیشل ٹرین گیارہ ستمبر کو کراچی کینٹ سے دن گیارہ بجے روانہ ہو کر خانیوال ، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی لاہور پہنچے گی۔چوتھی سپیشل ٹرین بارہ ستمبر کو راولپنڈی سے صبح دس بجے روانہ ہوگی اور پہر تین بجکر دس منٹ پر لاہور پہنچے گی۔جبکہ پانچویں سپیشل ٹرین لاہور سے شام ساڑھے سات بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:انگلش ٹیچرزکے وفد کی ای ڈی او ایجوکیشن سیالکوٹ ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker