تازہ ترینعلاقائی

للیانی: مخالفین دھرنوں کی سیاست کرکے ملکی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں،یعقوب ندیم سیٹھی

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کی حکومت بہتری کی طرف گامزن ہے،2018میں توانائی بحران پر قابو پالیا جائے گا، حکومت پاک چین اقتصادی راہداری سمیت متعدد میگا پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے، جبکہ مخالفین دھرنوں کی سیاست کرکے ملکی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں، عوام رائے ونڈ مارچ کے نام پر ہونے والے فساد کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے، ترقی کے خواہاں عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا ہے، عمران خان کے طرز سیاست سے ملکی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے، عمران خان یاد رکھیں مسلم لیگ ن کے کارکنان کو بھی بنی گالہ کا راستہ معلوم ہے، مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت کی سیاست کی بدولت آئندہ عام انتخابات میں بھی عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے میاں نواز شریف و میاں محمد شہباز کے ٹکٹ ہولڈرز ہی کامیاب ہوں گے، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی بہتری اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک معاشی لحاظ سے ٹیک آف کر چکا ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی175میں بھی ریکارڈ ترقیاتی کام بھی عوامی خدمت کے جذبہ سے شرشارمسلم لیگ ن کی قیادت کی وجہ سے ممکن ہو رہے ہیں، مصطفی آباد میں سپورٹس کمپلیکس، گزلر ڈگری کالج کی تعمیر، مصطفی آباد اور راجہ جنگ میں پی سی سی گلیاں، واٹر سپلائی کے منصوبے اور حلقہ میں سٹرکوں کے جال جیسے ترقیاتی منصوبوں نے حلقہ کا نقشہ بدل دیا ہے،

یہ بھی پڑھیں  ہمارے بھی ہیں مہرباں کیسے کیسے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker