تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:سلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا،غلام سرور خان

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا،نجکاری کے نام پر ملک کے 172 منافع بخش ادارے 640 ارب میں فروخت کئے،ملک کے قرضے جو 2008 میں 26 ارب ڈالرز تھے اب 72 ارب ڈالرز کو پہنچ چکے ہیں،نواز شریف نے ساڑھے تین سالوں میں اتنے قرضے لئے جتنے ملکی تاریخ میں گزشتہ 65 سالو ں میں نہیں لئے گئے،کراچی میں اگر ایم کیو ایم ایک مافیا ہے تو پنجاب میں میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن ایک مافیا ہے ،مسلم لیگ ن پر بھی پابندی لگنی چاہئے،پاکستان میں دہشتگردی کے جتنے واقعات رونما ہورہے ہیں ان سب کے پیچھے را اور ہندوستان ملوث ہے اور ہمارے حکمران ان کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑحا رہے ہیں،عوام کے تعاون سے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ٹی آئی کے کونسلر میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید مہتاب حسین شاہ کی جانب سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کے دوران کیا،انکا کہنا تا کہ ضمنی الیکشن کا مقابلہ دو شخصیات کے مابین نہیں بلکہ دو نظریوں کے درمیان مقابلہ ہے،ایک طرف ملک دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے جبکہ دوسری طرف ملک کو ان لٹیروں اور غاصبوں سے بچانے والے ہیں،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار پی ٹی آئی عمار صدیق خان کا کہنا تھا کہ وہ کامیاب ہوکر اس حلقہ کی عوام خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں جس طرح ان کے والد مرحوم محمد صدیق خان نے علاقہ کی خدمت کی اسی تسلسل کو برقرا ر رکھا جائے گا،میزبان جلسہ سید مہتاب حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کمیشن مافیا عوامی مسائل کو پس پشت ڈال کر لوٹ مار کا بازار گرم کئے ہوئے ہے، انکا کہنا تھا کہ عوام کا شروع بیدار ہوچکا ہے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے عمار صدیق خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ، جلسہ سے جماعت اسلامی کے رہنام عتیق کاشمیری، آغا عظمت حسین نقوی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر کونسلر ملک محمد پرویز، حاجی زاہد رفیق ، سید اسد علی شاہ ، آئی ایس ایف کے نوجوانون کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی

یہ بھی پڑھیں  وفاقی حکومت کا 12 سے 18 ربیع الاول تک ہفتہ عشقِ رسول ﷺ منانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker