تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور: عمران خان اورقادری نے ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے دھرنا اوراحتجاج کی سیاست شروع کر رکھی ہے،پیر نقی شاہ

دیپالپور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیدوار برائے چیئرمین بلدیہ دیپالپور پیر سید محمد نقی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ آئینی حکومت کے خلاف احتجاج و دھرنے اغیار کو خوش کرنے کے لیے کی جانے والی سازشیں ہیں چائنا پاک اکنامک کوریڈور منصوبہ کے دشمن اپنے گماشتوں کے ذریعے وطن عزیز میں انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں رائے ونڈ جاکر دھرنا دینے کے شوقین کو الیکشن2018میں بنی گالہ سے فرار کا راستہ بھی نہیں ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ پیر سید زاہد گیلانی مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عمران خان اور طاہر القادری نے ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے دھرنا اوراحتجاج کی سیاست شروع کر رکھی ہے ملکی ترقی واستحکام کے دشمن مسترد سیاست دان عمران خان اور طاہر القادری کے ساتھ ملکر دھرنا دھرنا کھیل رہے ہیں عوام باشعور ہیں ایسے شعبدہ بازوں اور ناکام کھلاڑوں کے چکر میں آنیوالے نہیں ہیں پاک چائنہ اکنامک ڈور جیسے منصوبہ کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوام بخوبی جاننے لگے ہیں انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرنے کے بعد 2018میں بھی عوام کی طاقت سے پھربرسراقتدار آئے گی پاک فوج نے وطن عزیز کی بقا وسلامتی کے لیے جو لازوال قربانیاں دی ہیں ان پر پوری قوم کو فخر ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button