تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:مسلم لیگ ن کا عظیم الشان جلسہ آج رات آٹھ بجے منعقد ہوگا

ٹیکسلا(نا مہ نگار) چلو چلو محلہ مجاور ٹیکسلاچلو، مسلم لیگ ن کا عظیم الشان جلسہ آج رات آٹھ بجے منعقد ہوگا،تفصیلات کے مطابق محلہ مجاور نذددربار پیر فتح حیدر صفدر ٹیکسلامیں آج بروز اتوار رات آٹھ بجے مسلم لیگ ن کا عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا،جلسہ کی صدارت معروف قانون دان سید رضا عباس ایڈووکیٹ AAG پنجاب کریں گے،جلسہ سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی سات حاجی ملک عمر فاروق،معاون خصوصی چوہدری نثار علی خان شیخ ساجد الرحمان ، شیخ زیشان سعید ،ضلعی صدر سردار ممتاز پسوال ، مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا کے صدر فیاض خان تنولی و دیگر لیگی رہنما خطاب کریں گے،منتظمین جلسہ میں ملک اللہ دتہ اعوان، سید زبیر حسین شاہ،سید فیاض حسین شاہ،سید طبیب حسین شاہ،زیلدار سید ظہیر احسن شاہ،خرم پرویز مہدی شاہ شامل ہیں،مسلم لیگ ن کے نو منتخب کونسلران عمر رشید، سید محمود شاہ،راجہ کامران ایڈووکیٹ،زیشان صدیق بٹ،شفاقت بٹ،طاہر محمود طاہری، ایوب زرگر،شیخ وحید الدین،شیخ ساجد محمود،ملک پرویز ٹھیکیدار،کے علاوہ علاقہ کی نامور سیاسی شخصیات سفیر خان ، سید اکرار حیدر ایڈووکیٹ،شیخ صوفیان مسعود،طارق سرور اعوان،حاجی زاہد،شہزادہ سید عمران حیدر نقوی،حاجی نصیر الدین،اسد شاہ کونسلر،لیجنڈ آف مسلم لیگ ن ملک سعید احمد صدیقی،اور کارکنان مسلم لیگ ن عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی، جلسہ کے میزبان ایڈووکیٹ سید رضا عباس AAG پنجاب، اور انکے بھائی زبیر شاہ نے جلسہ میں شرکت کے لئے مسلم لیگ کے کارکنان اور عوام الناس کو شرکت کی خصوصی دعوت دی ہے،زبیر شاہ کے مطابق محلہ مجاور ٹیکسلا میں منعقدہ جلسہ اپنی نوعیت کا منفرد اور عظیم الشان جلسہ ہوگا جس کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  رحیم یار خان :اسکول میں گیس پھیلنے سے 8 طالبات کی حالت خراب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker