
دیپالپور(نمائندہ خصوصی) اتحاد پریس کلب کے فنانس سیکرٹری حافظ عابد کی والدہ انتقال کرگئیں،طویل عرصے سے شوگر اور ہیپاٹائٹس کے عارضہ میں مبتلا تھیں،صحافتی و سماجی حلقوں کا اظہار افسوس تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اتحاد پریس کلب دیپالپور کے فنانس سیکرٹری حافظ عابد الٰہی کی والدہ اور مولانا علی نقاش کی نانی محترمہ طویل علالت کے بعد 75برس کی عمر میں عید کے روز جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں اور دس سال سے شوگر اور ہیپاٹائٹس جیسی موذی امراض میں مبتلا تھیں ان کی وفات پر اتحاد پریس کلب دیپالپور کیساتھ ساتھ علاقے کی دیگر سیاسی،سماجی،مذہبی و صحافتی شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔