تازہ ترینعلاقائی

داؤد خیل:جنرل ثناء اللہ نیازی شہید کی تیسری برسی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ منائی گئی

داؤدخیل (ضیانیازی سے )15ستمبر 2013کو اپر دیر کے علاقہ بن شاہی میں دشمنوں کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگ پھٹنے سے شہید ہونے والی میجر جنرل ثناء اللہ نیازی شہید کی تیسری برسی ان کے آبائی گاؤں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ منائی گئی برسی کی تقریب میں کرنل طارق خان 17ڈویثرن کھاریاں نے شرکت کی اور فوجی اعزاز کے ساتھ ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی اللہ تعالی شہید کے درجات بلند کرئے ان کے ہمراہ شہید کے بھائی ڈی آئی جی ڈیرہ غازی خان رحمت اللہ نیازی ،مدد خان اور میجر الیاس تھے اس موقع پر شہر کی عوام کی کثیر تعداد مو جود تھی ان کے گھر میں قارن خوانی کی گئی اور دعا مانگی گئی اس موقع پر کرنل طارق خان نے کہا کہ پاک فوج دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کے لیے ہر وقت چوکس ہے انہوں نے کہا کہ شہید میجر جنرل ثناء اللہ شہید ایک نڈر بہادر آفیسر تھے انہوں نے اپنے تعیناتی میں سوات کے حالات ایسے بہتر کیے کہ وہا ں امن ہی امن قائم ہو گیا انہوں نے وہاں سکول ہسپتال قائم کرائے وہاں کے لوگ آج بھی ا ن سے پیار کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ شہید ثناء اللہ نیازی کی شہادت پاک فوج کا بہت بڑا نقصان ہے ان کے بھائی امین اللہ خان نے کہا کہ ہمارے بھائی میجر جنرل ثناء اللہ شہید ملنسار محبت کرنے والے انسان تھے ا ن کی شہادت پر ہمیں فخر ہے انہوں نے پورے ملک کے ساتھ ساتھ داؤدخیل اور میانوالی کا نام بھی روشن کر دیا ہے

یہ بھی پڑھیں  مولانا خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کل دس بجے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جائیگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker