تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:مرزاپور پل پرایکسیڈنٹ میں ماں بیٹا جاں بحق ،تین شدید زخمی

دیپالپور(قاسم علی سے)مرزاپور پل پرایکسیڈنٹ میں ماں بیٹا جاں بحق ،تین شدید زخمی،ایک ہی خاندان کے پانچ افراد دو موٹرسائیکلوں پر فوتگی پر آرہے تھے کہ پہلے آپس میں ٹکرائے پھر بس اوپر چڑھ گئی تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز دیپالپور میں پاکپتن روڈ پر مرزاپور پور پل کے قریب خوفناک ایکسیڈنٹ ماں رضیہ بی بی اوربیٹامحمد عامر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افرادآمنہ بی بی ،کاکی بی بی اور کاشف شدید زخمی ہوگئے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور وہ 31/Dمیں ایک فوتگی پر آرہے تھے عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں موٹرسائیکلوں والے ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ہوئے پہلے آپس میں ٹکرا کر سڑک پر گرپڑے بعد ازاں مخالف سمت سے آنیوالی بس ان کے اوپر سے گزرگئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ پولیس نے نعشوں کو قبضے میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button