تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:پولیس کی کاروائی ، منیر آباد کے ایک گھر میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں پتنگیں برآمد

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی ./نا مہ نگار) پولیس تھانہ صدر واہ کی کاروائی ، منیر آباد کے ایک گھر میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں پتنگیں برآمد کر لیں،پولیس نے ایک ملزم کو موقع سے گرفتار کر کے اس کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا،ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر واہ نے مخبر کی اطلاع پر منیر آباد ویکو والی گلی میں چھاپہ مار کر گھر سے ایک سو بیس پتنگیں اور دو عدد ڈور برآمد کر لیں، چھاپہ اے ایس آئی ارشد کی سربراہی میں مارا گیا موقع سے ملزم یاسر ولد محمد صادق ساکن حال منیر آباد کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم شہزاد ولدعبدا لخالق موقع سے فرار ہوگیا، پولسی نے ایک سو بیس پتنگیں قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ کے تحٹ مقدمہ درج کر لیا، ایس ایچ او یاسر مطوب کیانی کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا،

یہ بھی پڑھیں  اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آٹھ فروری کوکریگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker