تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:پانچ ماہ قبل اغوا ہونے والی نویں کلاس کی طلبہ کا مقدمہ پانچ افراد کے خلاف درج

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پانچ ماہ قبل اغوا ہونے والی نویں کلاس کی طلبہ کا مقدمہ پانچ افراد کے خلاف درج، محمد اسلم کی بیٹی 16-5کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پڑنے کیلئے آئی تھی کہ سکینہ بی بی وغیر ہ نے ورغلا پھسلا کر اغواکر لیاتھا، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق شرقی آبادی مصطفی آباد کے رہائشی محمد اسلم میو کی بیٹی نویں کلاس کی طلبہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مصطفی آباد میں 16-5-16کو پڑنے کیلئے آئی ہوئی تھی کہ سکینہ بی بی، محمد اکبر، محمد آصف و دو کس نا معلوم افراد نے ورغلا پھسلا کر اغوا کر لیا، پانچ ماہ تک واپسی کا وعدہ کرتے رہے ہیں، واپسی سے انکار پر پولیس تھانہ مصطفی آباد نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد : نہر گوگیرہ برانچ میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے دو کو بچالیا گیا 2 کی نعشیں برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker