تازہ ترینعلاقائی

میاں چنوں:بیٹا خودکشی نہیں کرسکتا،فیصل کامران کے لواحقین کا الزام

faisal kamranمیاں چنوں(رضا جعفری سے)۔اسلام آباد میں مبینہ خودکشی کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب فیصل کامران کا تعلق میاں چنوں سے تھا۔بیٹا خودکشی نہیں کرسکتا اہم کیسز کی تکمیل سے روکنے کیلئے قتل کیا گیا،لواحقین کا الزام۔بیٹے سے آخری رابطہ گذشتہ شب -9بجے ہوا ،والد عبدالحمید۔

۔رینٹل پاور کیس کے تفتیش میں مصروف اسلام آباد میں مبینہ خودکشی کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب فیصل کامران کا تعلق میاں چنوں سے تھاان کے والدکی رہائش گریڈ اسٹیشن کے سامنے گلی نمبر6علم دین کالونی میں ہے۔جب ان کی مبینہ خودکشی کے سلسلہ میں ان کے لواحقین طیب عثمان وغیرہ سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ -35سالہ فیصل کامران انتہائی قابل نوجوان تھا ڈبل ایم ایس سی تھا جس نے 2006میں سی سی ایس میں ٹاپ کیا ایف آئی اے میں جاب کی اور بہترین کاکردگی دکھانے پر نیب میں اس کی تقرری ہوئی وہ کسی صورت خودکشی نہیں کرسکتا اہم کیسز کی تکمیل سے روکنے کیلئے قتل کیا گیا۔ان کے والد عبدالحمیدریٹائرڈ ڈائریکٹر آفسیر زراعت سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ان کا فیصل کامران سے آخری رابطہ گذشتہ شب -9بجے ہوا ۔مقتول-4بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جبکہ اس کی دو کم سن بیٹیاں ہیں جن میں ایک کی عمر -7سال جبکہ دوسری-3سال ہے۔فیصل کامران کی میت صبح میاں چنوں پہنچے گی جنہیں چک نمبر129پندرہ ایل کے قبرستان میں ان کی والدہ کی قبر کے پہلو میں دفن کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  48 سال بعد ایم سی سی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، کل پہلا ٹی 20 میچ شیڈول

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker