تازہ ترینکھیل

فاسٹ بائولر محمد عرفان کے والد انتقال کر گئے

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے دراز قد فاسٹ بائولر محمد عرفان کے والد انتقال کر گئے ۔ ذرائع کے مطابق محمد عرفان کے والد گزشتہ 8 روز سے لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ حالت نہ سنبھلنے پر خالق حقیقی سے جاملے ۔ مرحوم کی تدفین ان کے آبائی گاؤں بورے والا میں کی جائے گی ۔ محمد عرفان نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ان کےایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی اپیل کی ہے جب کہ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ایک دن اللہ کی طرف لوٹ کر جانا ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ، منیجر اور تمام کھلاڑیوں کے علاوہ انتظامیہ نے بھی محمد عرفان کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے –

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker