پاکستانتازہ ترین

پولیس نےخواجہ اظہار الحسن کو حراست میں لے لیا

کراچی(نمائندہ خصوصی) پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو حراست میں لے لیا۔ اس سے قبل ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے گھر پر پولیس پارٹی نے دوبارہ چھاپہ مارا اور اظہار الحسن کو حراست میں لے لیا۔پولیس پارٹی کی قیادت ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کر رہے تھے۔ خواجہ اظہار کو ہتھکڑی لگا کر پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔اس سے قبل بھی آج ہی کے روز ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور ان کے گھر کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔پہلے چھاپے کے وقت خواجہ اظہار الحسن سندھ اسمبلی میں موجود تھے۔ انہیں جیسے ہی اپنے گھر میں چھاپے کا فون موصول ہوا انہوں نے فوری طور پر وزیر اعلیٰ سندھ کو اس سے مطلع کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں  بڑےبڑے ناموں نے تحریک انصاف کو الیکشن نہیں جتوانا ،عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker