
جمبر(نمائندہ پاک نیوز) گیس بل ڈسٹری بیوٹر کی من مانیاں جاری۔ آج 17ستمبر تک بل عوام تک نہ پہنچ سکے جبکہ بل جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 ستمبر بروز پیر ہے۔ عوام پریشان اور گیس بل ڈسٹری بیوٹر ابھی تک عید کی چھٹیاں منارہے ہیں۔ عوام نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے نااہل ملازمین کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ متاثرین بل نے دھمکی دی ہے کہ اگر ہمیں بل نہ ملا اور ہمیں جرمانہ کیا گیا تو ہم احتجاج کا حق استعمال کریں گے۔