تازہ ترینعلاقائی

رینالہ:غریب اور بیوہ عورتوں کے لیے مختص جگہ پرقبضہ مافیہ کا قبضہ

renalaرینالہ خورد (مہر محمد حنیف سے )لاکھوں روپے مالیت حکومت پنجاب کی غریب مستحق اور بیوہ عورتوں کیلئے مختص جگہ پر قبضہ مافیا نے قبضہ کر لیا تحریری اطلاع کے باوجود انتظامیہ قبضہ مکمل ہونے تک خاموش تماشائی بنی رہی۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 11 1 Lمیں حکومت پنجاب کی طرف سے بے گھر غریب اور مستحق افراد کو گھروں کیلئے جگہ مختص کی گئی تھی گذشتہ دنوں تقریبا 3کنال 5مرلے سکنی اراضی پر محمد طارق نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس جگہ پر قبضہ کر لیا اور چار دیواری کی تعمیر شروع کر دی ناجائز قبضہ کی بابت معززین دیہہ منور علی ،چوہدری محمد ارشدو دیگران نے اسسٹنٹ کمشنر رینالہ صبا اصغر کو تحریری درخواست گذاری لیکن 20روز تک اس درخواست پر کوئی عمل نہ ہوا اس دوران قبضہ مافیا نے مکمل رقبہ پر چار دیواری کر لی معززین دیہہ نے اسسٹنٹ کمشنر کو دوبارہ قبضہ کی بابت بتایا گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر صبا اصغر نے موقع دیکھا اور معززین دیہہ کو قبضہ مافیا کے خلاف سخت ترین کاروائی کا یقین دلایا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker