رینالہ خورد (مہر محمد حنیف سے ) قائداعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ کو بموں سے اڑانا اور نذرآتش کرنا دہشتگردوں کی طرف سے پاکستان کی سا لمیت پر حملہ ہے یہ ملک دشمن عناصر کی طرف سے کھلی جنگ کا پیغام ہے اس واقعہ پر پوری قوم غمزدہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن ضلع اوکاڑہ کے صدر الحاج سید زاہد شاہ گیلانی نے مسلم لیگی رہنماؤں مہر ناصر علی سیال ،سید احمد خدری بھٹہ ،شہادت علی سپرا ،راؤ عتیق گوہر ،مہر محمد حنیف ،شیخ عبدالرؤف ،ملک مصدق منیر و دیگران کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کسی ایک پارٹی کے نہیں بلکہ تمام جماعتوں اور پوری قوم کے لیڈر ہیں اور پوری قوم انہیں اپنا مسیحا تصور کرتی ہے اس سانحہ زیارت پر تمام سیاسی و مذہبی پارٹیوں کے رہنماؤں کو یکجا ہوکر اس دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث افراد اور انکے پیچھے بیرونی طاقتوں کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں
You must be logged in to post a comment.