بین الاقوامیتازہ ترین

پاکستان پر حملے کی غلطی نہ کرنا ورنہ۔۔۔۔ لالو پرساد

پٹنہ(ڈیسک نیوز) بھارت کی راشٹریہ جنتا دل پارٹی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے پاس ایسے ہتھیاراورایسی تربیت ہے جوکہ بھارتی فوج کے پاس نہیں ہے اس لئے مودی بے وقوفی نہ کریں اورپاکستان کوحملے کی دھمکیاں نہ دیں ۔تفصیلات کے مطابق لالو پرساد نے اڑی میں بھارتی فوجی اڈے پرحملے اور 17 فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریند مودی کی غفلت و لاپروائی کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔لالو پرساد نے کہا کہ نریندر مودی کی غفلت کے باعث ہمارے فوجی مارے گئے ہیں،لالو پرساد نے کہا کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے جو آہستہ آہستہ بھارت کے ہاتھوں سے نکلنے والا ہے۔لالوپرساد کاکہناہے کہ پاکستانی فوج کے پاس ایسے ہتھیاراورایسی تربیت ہے جوکہ بھارتی فوج کے پاس نہیں ہے اس لئے مودی بے وقوفی نہ کریں اورپاکستان کوحملے کی دھمکیاں نہ دیں ۔جبکہ دوسری جانب بی جے پی کی جانب سے لالو پرساد کے بیان پر جواب میں بہار میں قائد حزب اختلاف سشیل مودی نے کہا کہ لولو پرساد کو اس طرح کے المناک سانحے پر سیاست نہیں کرنا چاہیے، وزیر اعظم نے حملے کو چیلنج سمجھتے ہوئے قبول کرکے بدلہ لینے کا کہا ہے۔پرساد اس سانحے کو سیاسی نہ بنائیں کیوں کہ یہ واقعہ ہمارے ملکی شناخت اور سیکیورٹی سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سری نگر میں سرکاری عمارت پر مسلح افراد کا قبضہ، 3 بھارتی فوجی زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker