تازہ ترینعلاقائی

اووکاڑہ میں روزنامہ نوائے وقت کے نامہ نگار کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج پر منڈی شاہ جیونہ کے صحافیوں کا احتجاج

جھنگ(تحصیل رپوٹر)اوکاڑہ میں روزنامہ نوائے وقت کے نامہ نگار کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج پر منڈی شاہ جیونہ پریس کلب کے صحافیوں کا احتجاج جھوٹے مقدمات کو فلفور ختم کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منڈی شاہ جیونہ پریس کلب کے صحافیوں کا صدر پریس کلب قاضی محمد صفدر جاوید کی قیادت میں احتجاج کیا گیا جس میں صحافیوں نے متفقہ طور پر اوکاڑہ میں روزنامہ نوائے وقت کے نامہ نگار حسنین رضا پر جھوٹے اور بے بنیاد اور اوکاڑہ جیل میں صحافی پر تشدد اور دہشتگردی جیسا سلوک کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اس موقع پر پریس کلب قاضی محمد صفدر جاوید نے کہا ہے ہم حق اور سچ کی آواز ہمیشہ بلند کرتے رہیں گے کالی وردیوں میں چھپے یہ بھیڑیے چاہے جتنے بھی صحافیوں پر جھوٹے مقدمات درج کر لیں انشاء اللہ جیت ہماری ہو گی ہم مظلوم طبقات کی آواز احکام بالا تک پہنچانا ہمار فرض ہے اور ہم پیشہ وارانہ زمہ داری احسن طریقہ سے ادا کرتے رہیں گے انہوں نے مزید کہا ہے کہ صحافی حسنین رضا کے خلاف جھوٹے مقدمات اور اس پر جسمانی اور زہنی کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور ہم وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافی حسنین رضا کے خلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات فلفور ختم فارغ کر کے ان کو رہا کیا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو صرف پنجاب بھر نہیں بلکہ پور ے ملک میں صحافی برادری احتجاج کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker