تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ملتان روڈ کے ارد گرد ناجائز تجاوزات خلاف ڈنڈی مار جانبدارانہ آپریشن

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ملتان روڈ کے ارد گرد ناجائز تجاوزات خلاف ڈنڈی مار جانبدارانہ آپریشن ۔بلدیہ ملازمین نے قصور تحصیل میں کامیاب اے سی شاہ رخ خاں نیازی کے بھائی پھیرو کے آپریشن کو ناکام بنا دیا،غریب اور کمزور دوکانداروں کے ناجائز تجاوزات اور تھڑے گرادیے جبکہ با اثر قبضہ گروپوں کے آگے قائم ناجائز تجاوزات اور ملازمین کے چہیتوں کے آگے قائم تھڑے بدستور قائم ۔عملہ کے جاتے ہی رکشہ ڈرائیوروں ،اور اڈا مالکان نے گاڑیاں سڑک پر دوبارہ کھڑی کرکے راستے بلاک کر دیے۔ شہری و دیہی حلقوں کاڈی سی او قصور سے ناجائز تجاوزات، قبضہ مافیا اور نا ہل بلدیہ ملازمین کیخلاف بلا امتیاز گرینڈ آپریشن کرنے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق۔ ملتان روڈ بھائی پھیروکے اردگرد ناجائز تجاوزات کی بھرمار کے خلاف میونسپل عملہ نے پولیس کے ہمراہ دھاوا بول دیا اور کئی دوکانوں کے آگے قائم ناجائز تجاوزات گرا دیے ،ریڑھی بانوں ،خوانچہ فروشوں کی دوڑیں لگ گئیں اور ایک دفعہ ملتان روڈ پر ٹریفک رواں دواں ہو گئی مگر بلدیہ کے عملہ کا آپریشن اس وقت ناکام ہوگیا جب بلدیہ ملازمین نے با اثر افراد اور اپنے چہیتے دوکانداروں کی دوکانوں پر قائم ناجائز تجاوزات چھوڑ دیے ۔بلدیہ ملازمین کے جانبدارانہ آپریشن کی وجہ سے غریب ریڑھی بانوں اور خوانچہ فروشوں نے احتجاجی مظاہرہ کر کے بلدیہ ملازمین کی جانبداری کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ریڑھی بانوں کے رہنما احمد جمال نے کہا کہ بلدیہ عملہ نے غریبوں کی روزی ختم کر دی ہے جبکہ با اثر اڈہ مالکان ،ٹرک مالکان ،ٹیکسی سٹینڈ مالکان کے خلاف کوئی کاروائی نہ کرکے آپریشن کو ناکام بنا دیاہے۔عوامی سماجی حلقوں نے میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو اور ٹی ایم او کے جانبدانہ آپریشن کی مزمت کرتے ہوئے اے سی پتوکی اور ڈی سی قصور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز گرینڈ آپریشن کیا جائے اور رشوت خور اور ناجائز تجاوزات کروانے والے بلدیہ ملازمین کو نوکریوں سے برخواست کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  جماعت اسلامی، فنکشنل لیگ، ہم خیال سے اتحاد ممکن ہے،میاں نواز شریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker