تازہ ترینعلاقائی

سری نگر:نامورصحافی اورسابق جوئنٹ ڈائریکٹرانفارمیشن عبدالرشید وانی انتقال کر گئے

sri nagarسرینگر( اطہر وانی)ریاست کشمیر کے ایک نامور صحافی اور سابق جوئنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن عبدالرشید وانی المعروف عبدالرشید شاہد چند ہفتوں کی علالت کے بعد سرینگر میں انتقال کر گئے۔وہ چند روز سے سرینگر کے صورہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں زیر علاج تھے۔ان کی نماز جنازہ توحید آباد بمنہ میں ادا کی گئی جس میں شعبہ صحافت کے افراد سمیت مختلف مکتبہ ہائے فکر کے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔عبدالرشید وانی خانپورہ بارہمولہ کے وانی خاندان کے بزرگ اور ممتاز صحافی اطہر مسعود وانی کے ماموں تھے۔ کنٹرول لائین کے آر پار منقسم کشمیری خاندانوں کی آمد و رفت پر پابندیوں کی وجہ سے اطہر مسعود وانی اور ان کے خاندان کے دیگر افراد عبدالرشید وانی کی تدفین میں شامل نہیں ہو سکے۔اتوار کو ایف بلاک سیٹلائٹ ٹاﺅن میں اطہر مسعود وانی کی رہائش گاہ پہ ایک تعذیتی تقریب منعقد ہوئی

یہ بھی پڑھیں  رواں سال مون سون بارشوں سے وسیع پیمانے پر تباہی پھیل سکتی ہے،چیئرمین این ڈی ایم اے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker