تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:دوسرے روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

پتوکی (تحصیل رپورٹر )ڈی سی او قصور کی ہدایت پر دوسرے روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہا تفصیلات کے مطابق ڈی سی او قصور عمارہ خاں کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی شاہ رخ نیازی کی نگرانی میں ، ٹی ایم او پتوکی چوہدری محمد شفیع، چوہدری محمد اشرف نے ٹی ایم اے کے عملہ کے ہمراہ دوسرے روز بھی شاہراہ قائداعظم پر ریلوے اسٹیشن کے قریب آپریشن کیا ۔آپریشن میں پولیس اور ٹی ایم اے کے سینکڑوں ملازمین نے حصہ لیا۔شاہراہ قائداعظم اور نشاط روڈ پر تجاوزات کو ختم کرتے ہوئے 2دوکانیں مسمار کر دی گئیں جبکہ تھڑے ، کھوکھے ، پھٹے بھی اٹھوا دیئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر پتوکی شاہ رخ نیازی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا

یہ بھی پڑھیں  ویڈیو اسکینڈل میں‌ ملوث جج ارشد ملک کوعہدے سے برطرف کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker