تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:دو مسلح ڈاکوؤں نے ٹھکیڈار سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی

رینالہ خورد (میاں محمد طیب یونس سے)دو مسلح ڈاکوؤں نے ٹھکیڈار سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی واردات جرنیلی سڑک ڈوگر چوک کے قریب ہوئی واقعات کے مطابق رات آٹھ بجے چک نمبر 18ون ایل کا رہائشی ٹھکیدار محمد امجد چک نمبر 16ون ایل گتہ فیکٹری میں اپنی لیبر کو کھانا دیکر واپس دیہہ مذکور آرہا تھا کہ جب وہ جرنیلی سڑک ڈوگر چوک کے مقام پر پہنچا تو وہاں پر پہلے سے موجود دو مسلح ڈاکوؤں نے اس سے اسکی موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی انچارج انویسٹی گیشن تھانہ صدر رینالہ خورد محمد حسین نفری کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئے لیکن تا حال مقدمہ درج نہ ہوا اور نہ ہی ملزمان گرفتار ہوئے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button