تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:دینی درسگاہ جامعہ محمدیہ میں سالانہ تقریب اختتام بخاری شریف

okaraاوکاڑہ(محمد مظہر رشید)برصغیر پاک و ہند کی قدیم و عظیم دینی درسگاہ جامعہ محمدیہ کی سالانہ تقریب اختتام بخاری شریف منعقد ہوئی جسکی صدارت پروفیسر ڈاکٹر حمود لکھوی نے کی جبکہ اس تقریب کے مہمانان گرامی میں پروفیسر ڈاکٹر حماد لکھوی،مولانا عبدالرشید مجاہدآبادی،شیخ الحدیث جامعہ محمدیہ مولانا عبدالغفار المدنی چیئرمین سیاسی امور مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع اوکاڑہ مولاناظفراللہ قمر لکھوی،ڈاکٹر زعیم الدین عابدلکھوی،ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی،ناظم شہر مرکزی جمعیت اہلحدیث اوکاڑہ عمرفاروق لکھوی ودیگر شامل تھے اس تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور دین افروزخطابات سماعت فرمائے تقریب کے اختتام پر جامعہ محمدیہ سے فراغت حاصل کرنے والے طلبہ کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا تقریب سے خطاب کرنے والوں نے ولی اللہ وبلند پایہ عالم دین مولانا محی الدین لکھوی ؒ اور سابق ایم این اے و ممتاز عالم دین مولانا معین الدین لکھوی ؒ کی دینی ،ملی اور سیاسی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی تعلیمات کو دین اسلام کی ترویج وتبلیغ کا کردار قراردیا

یہ بھی پڑھیں  شہبازشریف کی نوازشریف سے ملاقات، واہگہ بارڈرکی رپورٹ پیش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker