تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:پاک نیوز کی خبر پر فوری ایکشن،انچار ج چوکی کا کرپٹ کانسٹیبل کے خلاف ایکشن

جھنگ(تحصیل رپوٹر)پاک نیوز کی خبر پر فوری ایکشن انچار ج چوکی نے کرپٹ کانسٹیبل کو مس کنڈکٹ اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ قادر پور روانہ کر دیا ایس ایچ او قادر پور انکوائری آفیسر مقرر ۔تفصیل کے مطابق پولیس چوکی منڈی شاہ جیونہ میں عرصہ کئی سالوں سے تعینات کانسٹیبل اظہر بھروانہ کو پولیس چوکی منڈی شاہ جیونہ میں حالیہ تعینات ہونیوالے انچارج سب انسپکٹر سید آصف شاہ نے پاک نیوزکی خبر کا فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ کانسٹیبل کو مس کنڈکٹ اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر رپٹ نمبر 9کے تحت کانسٹیبل کی تھانہ قادر پور روانی کر دی اور ایس ایچ او قادر پور چوہدری حاکم علی انکوائری آفیسر مقرر ہو گئے جبکہ انچار ج چوکی سید آصف علی شاہ نے پاک نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کرپٹ اور بد دیانت اور محکمہ کی سکریسی آوٹ کرنے والے اہلکاروں کے لیے یہاں کوئی کنجائش نہیں ہے جس محکمہ سے ہمارے بچے روٹی کھا رہے ہوں اور وہ اسی محکمہ سے غداری کریں یہ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا انچارج چوکی منڈی شاہ جیونہ کی اچھی کارکردگی پر عوام نے انہیں سراہا ۔

یہ بھی پڑھیں  جماعت اسلامی کا صوبائی یاقومی سطح پرانتخابی اتحاد کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker