تازہ ترینعلاقائی

قصور:بھارتی جنگی جنون، صحافیوں کا افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

قصور(پاک نیوز)بھارتی جنگی جنون ، صحافیوں کا افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی ،بھارتی چینلز اورمصنوعات کابائیکاٹ کرکے پاکستانی اشیاء استعمال کی جائیں تو بھارت کو شدید دھچکا لگے لگا ،صدر پریس کلب ڈاکٹرسلیم الرحمن کا تقریب سے خطاب ،تفصیلات کے مطابق پریس کلب میں "بھارت کا جنگی جنون اورصحافتی زمہ داری”کے عنوان سے منعقدہ سیمینارمیں ضلع بھر کے صحافیوں اور تمام پریس کلبوں کے اراکین اور شہریوں نے شرکت کی،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب ڈاکٹرسلیم الرحمن نے کہا کہ بھارت کو جنگی جنون مہنگا پڑے گا، پاکستان کے تمام شہری ،سول سوسائٹی اورصحافتی حلقے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ، جنگ کی صورت میں بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے،صدر یونین آف جرنلسٹس عطاء محمدقصوری نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کو دنیا منحوس ترین آدمی کے طور پرجانتی ہے جنگ کی صورت میں بھارت کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا، تمام سیاسی ،مذہبی، سماجی، وکلاء اور سول سوسائٹی ملکی دفاع کیلئے اپنے خون کے آخری قطرہ تک لڑیں گے ، صدر الیکٹرونک میڈیا رپورٹرزایسوسی ایشن (ایمرا) محمداجمل شاد نے کہا کہ گنڈاسنگھ بارڈر کھول دیا جائے اور شہریوں کو فری ہینڈ مل جائے تو ہم انڈیا کی افواج کو نشان عبرت بنا کر 65کی جنگ کی طرح ان کے گھر اور علاقوں کی ہرشئے اٹھا کر لے آئیں گے ، گروپ لیڈر مہرمحمدجاوید ، حاجی محمدشریف نے کہا کہ ضلع بھر کے صحافیوں اور تمام پریس کلبوں کے اراکین اور شہری افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!