پاکستانتازہ ترین

پاک روس پہلی فوجی مشقیں شروع،بھارت کو جان کے لالے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور روس دو طرفہ تعلقات کی تاریخ میں پہلی مشترکہ فوجی مشقیں کررہے ہیں۔”دروزھبا“ یعنی دوستی 2016کے نام سے شروع ہونے والی مشقیں دس اکتوبر تک جاری رہیں گی،مشقوں میں شرکت کے لئے روس کا فوجی دستہ گزشتہ روز تمام تر بھارتی دباؤمسترد کرتے ہوئے پاکستان پہنچا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے عسکری تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔ان مشقوں میں دونوں ممالک کے200فوجی 2علاقوں میں جنگی مہارتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ پہلے  گلگت بلتستان جبکہ بعد ازاں  ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقےچیراٹ میں مشقیں کی جائیں گی۔ بھارت نے مشقیں رکوانے کے لئے اپنے پرانے اتحادی روس پر ہر ممکن دباؤبھی ڈالا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button