پاکستانتازہ ترین

اب لاہور میں کوئی درخت نہیں کٹے گا:وزیرِ اعلٰی پنجاب شہباز شریف

لاہور(پاک نیوز)وزیرِ اعلٰی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبےبھر کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کی روش پر کوشاں ہے اور حکومت نے ماحولیات کو بھی اپنی ترجیعات کا حصہ بنا لیا ہے۔ اس ضمن میں حکومت نے جدید ترین مشینیں درآمد کی ہیں   تاکہ درختوں کو کاٹے بغیر ہی نکال کر کہیں اور لگا دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ درخت ایک طویل مدت اور محنت کے بعد سایہ مہیا کرتا ہے اور اسکو کاٹنا بھی ایک تکلیف دہ عمل ہوتا ہے۔سول سوسائیٹی والے ہر جگہ پر پہنچ جاتے ہیں ،حتٰی کہ عدالتوں میں بھی مگر ان نے ہم کو ایسا کوئی مشورہ نہیں دیا۔ مگر پنجاب حکومت نے خود ہی انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے یہ اہم فیصلہ کیا اور یہ مشینری امپورٹ کی۔اس موقعہ پر انہوں نے نے وفاقی حکومت کی بھی تعریف کی،انکا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد قوم کی تعمیر و ترقی ہے اپنی حکومت کا تسلسل نہیں۔سی پیک منصوبہ اس ملک اور خطے کی قسمت بدل دے گا۔

یہ بھی پڑھیں  رائے ونڈ: گارڈز اور سربراہان کی میٹنگ، سکیورٹی خدشات پر قابو پانے کی ٹریننگ و ہدایات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker