پاکستانتازہ ترین

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سٹوڈنٹ ڈیٹا انفارمیشن سسٹم درست کرنے کے لیے یکم اکتوبر تک ٹائم بڑھا دیا

لاہور(پاک نیوز)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سٹوڈنٹ ڈیٹا انفارمیشن سسٹم درست کرنے کے لیے یکم اکتوبر تک ٹائم بڑھا دیا۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبوں بشمول نیو سکول پروگرام،ایجوکیشن ووچر سکیم اور فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول سے منسلک سکول پارٹنر ز کو حتمی ہدایت کی ہے کہ سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں طالب علموں کے ریکار ڈ کو 01اکتوبرتک درست کر لیا جائے۔اس حوالے سے والدین /سر پرست کے شناختی کارڈ کے درست اندراج کے ساتھ ساتھ اس کا فارم ب سے ہم آہنگی ہو نابھی لازم ہے ۔ اس اقدام کا مقصد20لاکھ سے زائد طالب علموں کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی شفافیت کوبر قرار رکھنا ہے۔ یہ بات منیجنگ ڈائریکٹر پنجا ب ایجوکیشن فاؤنڈیشن طارق محمود نے لاہور میں ہفتہ واررابطہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز اور پروگرام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  امریکی گستاخ مسلمانوں کے دلوں سے جذبۂ عشق رسول نہیں نکال سکتے،پیر تبسم اویسی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker